لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے دائرکی گئی درخواست کو خارج کردیا۔
پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کو روکنے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کی عدالتِ عالیہ میں دائر درخواست پرجسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔اُنہوں نے درخواست گزارکے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیسی درخواست ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے جواب میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے وکیل کا جواب سن کر کہا کہ پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل میں آپ کو کیا ایشو ہے؟
وکیل نے جواب میں کہا کہ درخواست گزارنے مفادِ عامہ میں یہ درخواست دائرکی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایسی غیر ضروری درخواستیں دائر کرکے عدالت کا وقت کیوں ضائع کرتے ہیں؟
اُنہوں نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست واپس لے لیں ورنہ عدالت آپ پر بھاری جرمانہ کرے گی۔