لاہور:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلٰٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث پی ٹی آئی کے تمام ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی جبکہ اسمبلی کے جاری اجلاس کے ہوتے ہوئے گورنرکی جانب سے نیا اجلاس طلب کرنے پر مشاورت ہوگی۔
عمران خان نے تحریک انصاف کی اہم قیادت کا بھی اجلاس طلب کرلیا ہے،جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ اور عدم اعتماد کے حوالے سے عمران خان سینئر قیادت سے مشاورت کریں گے ،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔