اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایوان کو بتایا کہ اٹھارہ دہشت گرد سی ٹی ڈی کے پاس تھے،ایک دہشت گرد نے سی ٹی ڈی اہلکار کے سر پر اینٹ مارکر اسلحہ چھین لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے ایس ایس جی نے آپریشن شروع کیا جس میں تمام دہشت گرد مارے گئے، ایس ایس جی کے ایک افسر سمیت10 سے 15 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔،افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی دوبارہ سراٹھارہی ہے۔
وزیر دفاع نے بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف گروہوں سے تھا،صوبائی حکومت کا کوئی کردار نہیں،سیکیورٹی فورسز ہی سب کام کریں،صوبائی ہیلی کاپٹر عمران خان کے استعمال میں ہیں،خیبرپختونخواہ کے حکمران مکمل طور پرناکام ہوئے ہیں،وزیراعلیٰ اور وزرا عمران خان کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔