پنجاب اسمبلی: ق لیگ کے 10 ارکان کا کلیدی کردار

لاہور: صوبائی اسمبلی پنجاب میں تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کی تعداد 180ہے اور اتحادی جماعت مسلم لیگ قاف کے 10اراکین کی حمایت کے بعد حکمران اتحاد کو مجموعی طور پر190اراکین کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ نون کی صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 167ہو ہے، لیکن اسے پاکستان پیپلز پارٹی کے 7، آزاد اراکین کے اتحاد کی 5، راہ حق پارٹی کے ایک اور ایک آزاد رکن کی حمایت حاصل ہے جو بظاہر مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے لیکن اعلان نہیں کیا۔ یوں پنجاب میں حکمران اتحاد کے پاس 190اور اپوزیشن اتحاد کے پاس 180اراکین کی حمایت حاصل ہے۔یوں مسلم لیگ قاف کی حمایت کھودینے کی صورت میں تحریک انصاف اور نون لیگ اور اس کے اتحادیوں کی تعداد 180ہوجائے گی اور مسلم لیگ قاف کے 10اراکین حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی کایا پلٹنے میں اہم ثابت ہوں گے۔