گزشتہ روز باب دوستی پر پیدل آمدورفت کی سابقہ پاسپورٹ پالیسی بحال کردی گئی تھی، فائل فوٹو
گزشتہ روز باب دوستی پر پیدل آمدورفت کی سابقہ پاسپورٹ پالیسی بحال کردی گئی تھی، فائل فوٹو

باب دوستی پرپاک افغان فلیگ میٹنگ پراتفاق،تیاریاں شروع

کراچی(امت نیوز)پاک افغان بارڈر حکام نےحالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے باب دوستی پر فلیگ میٹنگ کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔

چمن بارڈر پر پاک افغان صورتحال میں بہتری کیلئے افغانستان جانے والا اعلیٰ سول وفوجی حکام کا وفد وطن واپس پہنچ گیا ، پاکستانی وفد نے اسپن بولدک میں اعلیٰ افغان حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وفد کے ارکان  نے بتایا کہ افغان وزارت دفاع کے نائب ملاشیرین کی قیادت میں افغان وفد سے مذاکرات ہوئے ۔افغان وفد میں نائب گورنر قندھار، وزارت خارجہ، داخلہ، بارڈر پولیس چیف اور  انٹیلی جنس حکام شامل تھے۔

افغان وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں، بارڈر کشیدگی کی روک تھام کیلئے امارت اسلامی افغانستان ٹھوس اقدامات کرے گی

افغان حکام نے مزید کہا کہ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، نقصانات پر دلی افسوس اور معذرت خواہ ہیں، مستقبل میں فائر نہ کرنے کے لیے مل کر اقدامات کریں گے۔

پاک افغان وفودکی جانب سے مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ  پاک افغان عوام مطمئن رہیں، تیسری قوت کی باہمی تعلقات خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے، ہم بھائی ہیں، غلط فہمیوں کو بات چیت سے دور کریں گے۔

دوسری جانب سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی پر فلیگ میٹنگ کیلئے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں افغان فورسز کی شہری آبادی پر گولہ باری سے شہری شہید اور کئی افراد زخمی ہوگئےتھے جب کہ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 افغان سرحدی پوسٹیں تباہ ہو گئی تھیں