انسولین کی قلت

بخار کی گولیوں کے بعد انسولین کی بھی قلت

لاہور(اُمت نیوز)لاہور میں بخار کی گولیوں کے بعد انسولین کی بھی قلت ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
انسولین کی قلت نے ذیابیطس کے مریضوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، انسولین میڈیکل اسٹورز پر نہیں مل رہی جس کے باعث انسولین لگانے والے ذیابیطس کے مریض سخت پریشان ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہےکہ انسولین کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مریض اور ان کے اہلخانہ اذیت سے بچ سکیں۔
دوسری جانب پشاور میں بھی انسولین کی قلت کی شکایات ہیں جس کے باعث مریض پریشان حال ہیں۔