واشنگٹن (اُمت نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔
بلاول بھٹو اور امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے درمیان گفتگو میں قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
بلاول بھٹو اور بلنکن نے اس امید کا اظہار کیا کہ عالمی کانفرنس برائے ماحولیات کے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والوں کیلئے تعزیت کی گئی۔ جبکہ امریکا کی طرف سے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Tags latest news latest urdu news