اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشت گرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی اور دہشت گردی کے ذریعے افراد تفری پھیلانے کی مذموم کوشش کچل دیں گے۔
بنوں کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے۔ دہشت گردی قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اس پر اجتماعی سوچ اورلا ئحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، ان کے ساتھ آئین اورقانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
بنوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی قومی سلامتی کا سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، دہشت گردی کے، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی۔ پوری قوم اپنی شیر دلیر افواج کے شانہ بہ شانہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہے گی۔ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار فورسز کے جذبے اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔
دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونے والوں کے لیے وزیراعظم نے جلد صحت یابی کی دعا اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ردا لفساداور ضرب عضب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ا ہم اقدامات تھے ۔