کراچی: اے این ایف نے مٹی کے تندروں کے زریعے آئس سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شاہ فیصل کالونی پر واقع نجی کورئیر پرچھاپے کے دوران جذب کئے گئے تندروں کو قبضے میں لے لیا گیا، سامان بک کرانے والے خیبر کے رہائشی اقرار احمد کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق ملزم اقرار احمد نے 6 تندور جدہ سعودی عرب بھیجنے کے لئے بک کرائے تھے اور 6 تندوروں میں 56 کلو جذب شدہ آئس تھی، جسے کارروائی کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
دوران تفتیش ملزم نے مزید 5 تندور کراچی پہننچنے کا انکشاف کیا اور ملزم کی ہی نشاندھی پر سہراب گوٹھ سے مزید 2، لیاری سے 3 تندور برآمد کر لیئے۔ ترجمان کے مطابق 11 تندوروں میں مجموعی طور ساڑھے 88 کلو آئس جذب کی گئی تھی۔ملزم کے ساتھییوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دریں اثنا ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے دوحہ جانےوالے 2ملزمان سے ساڑھے 7 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق پاکپتن کی خاتون اور مرد نے ہیروئن ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی، جو قبضے میں لے لئی گئی۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔مزید براں باچا خان ائیرپورٹ سے قطر جانےوالے ملزم سے چرس بھرے کیپسول برآمد کرلئے۔ دوسری طرف راولپنڈی کے رہائشی ملزم 120 کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے،ملزم کےنشاندھی پر ائیرپورٹ سے اس کا ساتھی بھی گرفتار کرلیا گیا ۔