اسلام آباد:چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کا تبادلہ کردیا گیا،ان کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکریٹری پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کامران علی افضل کی جگہ عبداللہ سنبل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیے جانے کا،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔
آئی جی پنجاب کا چارج تاحال کسی افسر کو نہیں دیا گیا، فیصل شاہکار کی اقوام متحدہ میں بطور سیکیورٹی ایڈوائزر تعیناتی بھی ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آئی جی کیلیے 3 افسران کے نام کا پینل وفاق کو بھجواچکی ہے۔افسران میں فیاض دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔