اسلام آباد ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کو گرفتارکرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے داماد ہارون یوسف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق نے درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست گزار کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ ہارون یوسف کو کیس میں اشتہاری قراردیا گیا، ہارون یوسف آج وطن واپس پہنچیں گے ، وہ عدالت میں سرنڈر کرنا چاہتے ہیں ، لاہور کی احتساب عدالت پیشی کیلیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے ہارون یوسف کوکل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دیدیااور ہارون یوسف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔