لاہور شہر اور گردو نواح کے علاقے پھر سے شدید دھند اوراسموگ کی لپیٹ میں

لاہور(نمایندہ امت)لاہور  میں ایک طرف سیاسی گرما گرمی زوروں پر ہے تو دوسری جانب لاہور شہر اور اس کے گردو نواح  کے علاقے پھر سے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

محکمہ ماحولیات کی طرف سے صبح کے اوقات میں لاہور میں  ہوا کے معیار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹائون ہال، مال روڈ پر اے کیو آئی 134 رہا،
ٹائون شپ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 78 ریکارڈ ہوا،
شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 158 رہا، بعد دوپہر اسموگ میں اضافہ ہوگیا اور سوج چھپ گیا ۔