فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت اعلیٰ ملنےکا امکان،حمزہ شہباز کو48گھنٹوں میں وطن پہنچنے کی ہدایت

لاہور(امت نیوز)پنجاب کی سیاست میں لمحہ بہ لمحہ ہونے والی تبدیلی میں مزید تیزی آگئی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو 48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی ہدایت کردی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اس وقت بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پنجاب میں وزارت اعلیٰ دینے کیلئے فوری وطن پہنچنے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ آج پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔

وزیر داخلہ نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق کہا تھا کہ پرویز الٰہی کے جانے کے بعد ہمارے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے بھی حمزہ شہباز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے