کراچی(امت نیوز)آج رواں سال کی طویل ترین رات ہوگی۔ جبکہ کل 22 دسمبر کا دن سال کا سب سے مختصر دن ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زمین کے شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات ہوگی اور جمعرات کا دن سال کا مختصر ترین دن ہوگا۔
یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں۔ اس سال یہ موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے۔
سورج کے گرد چکر لگاتے لگاتے سال میں ایک موقع ایسا آتا ہے جب شمال کی جانب زمینی محور کا انتہائی جھکاؤ سورج سے مخالف سمت میں ہوجاتا ہے لیکن چونکہ زمین کی محوری گردش مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے اس لیے یہ موقع آنے کے فوراً بعد ہی زمینی محور کا جھکاؤ واپس پلٹنے لگتا ہے۔
یعنی زمین کے شمالی نصف کرے کا جھکاؤ ایک بار پھر سورج کی سمت ہونے لگتا ہے۔ نتیجتاً راتیں چھوٹی اور دن طویل ہونے لگتے ہیں