لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ق کے مونس الہیٰ اور ن لیگی رہنما عطا تارڑ کے درمیان ٹویٹر پر دلچسپ اور طنزیہ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ رانا ثنااللہ صاحب میں اب اکتاہٹ کا شکار ہو چکا ہوں اور تھک کر گھر جا رہا ہوں، جب آپ کا آنے کا پروگرام ہو تو مجھے آگاہ کردیجئے گا۔
مونس الہیٰ نے یہ ٹویٹ رانا ثنا اللہ کے اُس بیان کے بعد کیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کا عندیہ دیا گیا۔
مونس الٰہی کے ٹویٹ پر عطا تارڑ نے ٹوئٹ کیا کہ اب بڑے ہو جاؤ، آپ کے والد اعتماد کا ووٹ لینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں، کیا ان کے پاس مطلوبہ تعداد میں ممبران نہیں ہیں؟۔
عطا تارڑ نےمزید لکھا کہ میدان سے ایسے تو نہیں بھاگتے جیسے آپ کے والد فرار ہورہے ہیں، حوصلہ کرکے میدان میں اترو اور مقابلہ کرو، بڑھکیں مار کر بھاگ جانا تو کوئی بات نہ ہوئی۔
معاونِ خصوصی نے لکھا کہ آپ اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں ، ہم نے آپ کے لیے بہت سارے تفریح کے موقع تیار کر کے رکھے ہیں