لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے بجائے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فرازنے بتایا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ سے ہی رجوع کرے گی۔
شبلی فراز کا کہنا تھاکہ حکومت نے جلد بازی میں اجلاس بلا کر سازشی ذہنیت کا مظاہرہ کیا، حکومت نے ایک روز اجلاس ملتوی کر کے عجلت میں اجلاس طلب کیا، حکومتی حکمت عملی سازشی ذہنیت کی عکاس ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل 22 دسمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ اس کے 123 ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔تاہم اب استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے