کراچی:کراچی میں معروف چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک سے بھتہ طلب کرلیا گیا ہے۔نامعلوم ملزمان نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں شنگھائی الیکٹرک کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔اس کاامرکا انکشاف شنگھائی الیکٹرک کمپنی کے وزارت داخلہ سندھ کو لکھے گئے خط میں کیا گیا ہے۔شنگھائی الیکٹرک کے مطابق چند دنوں سے کچھ مسلح افراد پاور پلانٹ کی سائٹ پر آرہے ہیں۔ان کی دھمکیوں سے کام متاثر ہورہاہے ۔کمپنی نے چینی اور پاکستانی عملے کے لیے سندھ حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔کمپنی کا مؤقف ہے کہ پاورپلانٹ کی تعمیرکے سلسلے میں حکومت کے تمام متعلقہ اداروں سے این او سیز بھی حاصل کی ہوئی ہیں۔ مسلح افراد پاور پلانٹ پر کام کرنے والے چینی عملے سے بھتے کا مطالبہ کررہے ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ علاقہ پولیس اور سندھ رینجرز کو بھی ان واقعات کی اطلا ع دے چکے ہیں۔ شنگھائی الیکٹرک بن قاسم میں کے الیکٹرک کے پاورپلانٹ پرکام کررہی ہے۔