دریائے چناب سے 500 میٹر کے فاصلے پر رینجرز نے ریڈ لائن لگا دی۔فائل فوٹو
دریائے چناب سے 500 میٹر کے فاصلے پر رینجرز نے ریڈ لائن لگا دی۔فائل فوٹو

گورنر ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے

وفاقی حکومت نے  گورنر ہاؤس پنجاب کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے  کی تیاری کر لی ہے ،پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کیلئے  وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔ رات گئے گورنر ہاؤس کے داخلی راستوں پر رینجرز کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج شام کو گورنر ہاؤس پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے جس سے عمران خان بھی خطاب کریں گے۔

گورنر ہاﺅس کی جانب سے پنجاب حکومت اورڈی جی رینجرزکو خط لکھا گیا تھا ۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سر انجام دیں گے۔وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی حفاظت کیلئے مامور کیا جائے اور گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے فوری طور پر تا حکم ثانی تعینات کیا جائے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیف سیکریٹری اور  آئی جی پنجاب کو  ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔