شام میں امریکی فوج کا آپریشن، داعش کے 6 دہشتگرد گرفتار

داعش کے سینئر کمانڈر ’الزبیدی‘ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی اور دہشتگردانہ کاررائیوں میں ملوث ہے۔

               
December 22, 2022 · بام دنیا

شام (اُمت نیوز)امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ شام میں رواں ہفتے تین چھاپوں کے دوران داعش کے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ چھاپے شام کے مشرقی علاقے میں مارے گئے جن میں داعش کے سینئر کمانڈر ’الزبیدی‘ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
الزبیدی شام میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی اور دہشتگردانہ کاررائیوں میں ملوث ہے۔
یہ ایک ہفتے میں امریکی فورسز کا اس نوعیت کا دوسرا آپریشن ہے، اس سے قبل 11 دسمبر کو کارروائی کرتے ہوئے داعش کے کمانڈر کو ساتھی سمیت ہلاک کر دیا تھا۔