چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں رجیم چینج کا عمل شروع ہو گیا۔وزیر اعظم کے نوٹیفکیشن بعد مینجمنٹ کمیٹی کرکٹ بورڈ پہنچ گئی۔
The cricket regime headed by Ramiz Raja @iramizraja is no more. The 2014 PCB constitution stands restored. The Management Committee will work tirelessly to revive first class cricket. Thousands of cricketers will be employed again. The famine in cricket will come to an end.
— Najam Sethi (@najamsethi) December 21, 2022
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمیز راجہ کی صدارت میں چلنے والی رجیم اب نہیں رہی۔
ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا 2014 کاآئین پھر سے بحال ہوگیا ہے۔مینجمنٹ کمیٹی دن رات فرسٹ کلاس کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کرے گی۔ہزاروں کرکٹرز کو روزگار ملے گا، کرکٹ میں بحران کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کو خوش آمدید کہنے پر تمام کرکٹ جنونیوں کا شکریہ۔ ہمیں آپ کی نیک تمناوں کی ضرورت ہے۔ہ ابھی کرنے کو بہت سارا کام ہے۔اور کچھ ہوئے کاموں کو ختم کرنا ہے۔