اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو18 جنوری کو طلب کرلیا۔
عدالت کی جانب سے مقدمے میں عمران خان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد پولیس نے بھی مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔مقامی عدالت کے سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیدیے۔
خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں عمران خان ضمانت پر ہیں۔ ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے عدالت نے عمران خان کو 18 جنوری کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔یاد رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی۔