لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں، مسلم لیگ ن عوام کی طاقت پر بھروسہ کرنے والی جماعت ہے، ہم الیکشن کیلئے ہر دم تیار ہیں
بیان میں حمزہ شہباز نے الزام لگایا کہ عمران نیازی پاکستان کو سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مشن پر ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے اداروں پر جھوٹے الزامات لگا گر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی، عمران خان کی ہر چال کا سیاسی، آئینی اور قانونی جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک شخص کی انا کیلئے ایسے اقدام کا راستہ روکا جائے گا۔