تیل وگیس کی دریافت سے پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔فائل فوٹو
تیل وگیس کی دریافت سے پاکستان کی انرجی سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔فائل فوٹو

سندھ میں تیل اورگیس کے مزید نئے ذخائر دریافت

کراچی(امت نیوز) سندھ میں تیل اورگیس کے مزید نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق یہ ذخائرسانگھڑ میں دریافت ہوئے ہیں۔ رواں ہفتے میں سانگھڑ میں دوسری بڑی دریافت کی ہے۔

او جی ڈی سی ایل  کی جانب سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں او جی ڈی سی ایل کو ضلع سانگھڑ میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے ذاتی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے 3 جون 2022 کو کوٹ نواب 1 کنویں کی کھدائی کا آغاز کیا تھا، جس کی 3000 میٹرز تک کھدائی کی گئی۔

او جی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ کنویں کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 150 پاونڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) ہے، جس سے 125 بیرل خام تیل اور 0.483 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس یومیہ حاصل ہوگی۔