امریکہ (اُمت نیوز)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے افغانستان کی طالبان حکومت سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن نے اس حوالے سے کہا کہ طالبان افغان خواتین کو تاریک مستقبل کی سزا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق پابندی واپس لینے تک طالبان باقی دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے میں ناکام رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے پابندی واپس نہ لی تو انہیں اس کی قیمت چکانی ہوگی۔