کینیڈا، 8 نوعمر لڑکیوں پر59 سالہ شخص کو قتل کرنے کا الزام عائد

کینیڈا (اُمت نیوز)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں 59 سالہ شخص کو چاقو سے وار کرکے قتل کرنے کے واقعے میں 8 نوعمر لڑکیوں پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 13 اور 16 سال کے درمیان عمر کی تمام 8 ملزمان لڑکیوں کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر ملزمان لڑکیاں مقتول سے پہلی بار ملیں، اس سے قبل وہ آن لائن رابطے میں تھیں۔
تمام لڑکیاں شہر کے مختلف حصوں سے آئی تھیں۔ ہلاک شخص بے گھر افراد کے لیے قائم پناہ گاہ میں رہائش رکھتا تھا۔