افغان خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی غیر اسلا می ہے، ترکیہ

ترکیہ (اُمت نیوز)افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے طالبان پر افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے پر زور دیتے ہوئے اسے غیر اسلامی اور غیرانسانی فعل قرار دیا ہے۔
ترکیہ کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے فیصلے کو درست نہیں سمجھتے، خواتین کی تعلیم سے انسانیت کو کیا نقصان پہنچتا ہے؟ طالبان اپنا یہ فیصلہ واپس لیں