گورنر پنجاب کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے نوٹیفکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا اور ان کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر بلیغ الرحمٰن نے آج وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا لیکن انہوں نے مقررہ دن اور وقت پر اعماد کا وووٹ لینے سے گریز کیا۔
اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب کابینہ ختم ہوگئی، تاہم نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرویز الہیٰ بطور وزیراعلیٰ کام کرتے رہیں گے۔