لاہور(اُمت نیوز)گورنر پنجاب کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پرویز الہی کاکہنا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمٰن کے نوٹیفکیشن کو نہیں مانتا، یہ غیرقانونی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نےکہا کہ میں وزیراعلیٰ ہوں، کابینہ کام کرتی رہے گی۔ گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف صبح عدالت جائیں گے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
گورنر کے اس اقدام کے بعد چیف سیکریٹری نے کابینہ کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos