فیصل آباد، دو کمسن محنت کش لڑکیوں سے زیادتی

فیصل آباد(اُمت نیوز)فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں دو کمسن محنت کش لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔
محنت کش خاتون بتول اپنی ایک 13 سالہ بیٹی اور ایک 12 سالہ رشتہ دار کے ہمراہ گذشتہ تین ہفتوں سے 500 روپے یومیہ اجرت پر کام کر رہی تھی
جہاں ٹھیکیدار شہباز نے دونوں کم سن لڑکیوں کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے