لاہور میں دھند،گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

لاہور (اُمت نیوز)لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میںشدید دھند کے باعث گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جاں بحق شخص کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب دھند کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہے۔
اسلام آباد اور کراچی سے آنے اور جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، بین الاقوامی پروازیں بھی غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہیں۔