افغانستان (اُمت نیوز) طالبان حکومت کی طرف سے خواتین کے پارکوں اور جِم میں جانے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد خواتین نے گھر کے خفیہ تہہ خانوں میں جِم قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔
لیلیٰ احمد نے غیرملکی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ باڈی بلڈنگ اور یوگا میں کوالیفائیڈ ہیں۔ جِم جا کر ورزش کی شوقین خواتین کے لیے یہ خفیہ جِم قائم کیا گیاہے۔
جِم میں کھڑکیوں سے کوئی روشنی آتی ہے اور نا یہاں کوئی میوزک بجایا جاتا ہے، یہاں ورزش کے لیے آنے والی خواتین عقبی دروازے سے اندر آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم خوفزدہ ہیں لیکن اس کے باوجود میرے جِم میں آنے والی خواتین میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ہم ایک دوسرے کی آنکھوں میں چھپا ہوا خوف ضرور دیکھ سکتی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق لیلیٰ احمد کے جِم میں آنے والی خواتین میں اقوام متحدہ کے اسٹاف کی خواتین سمیت حکومتی اہلکار، معلمات، پولیس ملازمین، صحافی خواتین اور کاروباری خواتین بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے خواتین کے پارکوں اور جِم میں جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے