اسلام آباد:سیکٹر آئی 10 میں دھماکا، 1 پولیس اہلکار شہید،5زخمی
پولیس کی گاڑیاں مشکوک گاڑی کا پیچھے کر رہی تھیں جیسے ہی پولیس وین قریب پہنچی تو گاڑی میں دھماکا ہو گیا،ذرائع
اسلام آباد:وفاقی دراالحکومت کے سیکٹر آئی 10 میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہکار شہید، ایک شخص ہلاک جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی گاڑیاں مشکوک گاڑی کا پیچھے کر رہی تھیں جیسے ہی پولیس وین قریب پہنچی تو گاڑی میں دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے مبینہ حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کر دی جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین کیا جارہا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ابتدائی معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ 5 اہلکار شدید زخمی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں دھماکا


خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا پتہ چل گیا