ڈپٹی اسپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی پر قاتلانہ حملہ

مجھ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔محافظوں کی جوابی فائرنگ پرحملہ آور فرار ہو گئے۔ محمود جان کا دعویٰ

               
December 23, 2022 · |, اہم خبریں, قومی
نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے میں محفوظ رہا۔فائل فوٹو

نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے میں محفوظ رہا۔فائل فوٹو

پشاور:ڈپٹی اسپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے خود پرنامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

محمود جان نے بتایا ہے کہ لائیو اسٹاک سے متعلق تقریب میں خطاب کر رہا تھا کہ اس دوران مجھ پر فائرنگ کی گئی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا مزید کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے میں محفوظ رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آوروں پر محافظوں نے جوابی فائرنگ کی، جس پر حملہ آور فرار ہو گئے۔