دانیہ ملک کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے شکایت درج کروائی تھی۔فائل فوٹو
دانیہ ملک کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے شکایت درج کروائی تھی۔فائل فوٹو

عامرلیاقت کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہےکہ دانیہ شاہ پر عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا الزام ہے۔دانیہ ملک کے خلاف مرحوم عامر لیاقت کی صاحبزادی نے شکایت درج کروائی تھی۔

گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔