امریکہ (اُمت نیوز)شدید برفانی طوفان کی وجہ سے دو دنوں میں 4 ہزار 400 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اوئرکے مطابق جمعرات کو 2 ہزار 350 امریکی پروازیں جبکہ جمعہ کو 2 ہزار 120 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
ان کے علاوہ جمعرات کے روز 8 ہزار 450 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ شدید سردی میں برفانی طوفان سے شکاگو، ڈیٹرائٹ اور منیاپولیس کے شہروں میں سفری مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔
مسافر ریل سروس حکام نے مشی گن، الینوس، میسوری، نیویارک اور شکاگو مین درجنوں ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر تعطیلات کے دوران سفر نہیں کرسکیں گے۔
محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کو بومب سائیکلون اور ونس اے جنریشنقراردیا ہے، کئی علاقوں کا پارہ منفی 45 تک جاسکتا ہے، برفاری کے باعث امریکا میں ہزاروں پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ہائی ویز بھی بند ہیں۔