راشد خان کی حارث روف کو نکاح پر مبارکباد
اللہ آپ دونوں کو خوش اور کامیاب رکھے، اپنا خیال رکھیں، پاکستان آؤں گا تو آپ کی شادی کی خوشیاں دوبارہ منائیں گے
December 24, 2022 · اسپورٹس
افغا نستان (اُمت نیوز)پاکستان فاسٹ بولر حارث رؤف کے نکاح پر افغان آل رائونڈر راشد خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیدکرتا ہوں آپ ٹھیک ہوں گے، میری طرف سے آپ کو شادی مبارک ہو۔
میری نیک خواہشات آپ دونوں کے ساتھ ہیں، دعا ہے کہ اللہ آپ دونوں کو خوش رکھے، اپنا خیال رکھیں، آپ کی شادی کی خوشیاں پاکستان آنے پر دوبارہ منائیں گے۔