لندن،نواز شریف کے گارڈ کیخلاف حملے کی تحقیقات ختم

لندن (اُمت نیوز)نوازشریف کے گارڈ کیخلاف حملے کے الزام میں برطانوی پولیس نے ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مقامی کارکن نے نواز شریف کے گارڈکیخلاف حملہ کرنے کے الزام میںبرطانوی پولیس کوشکایت درج کروائی تھی
سیکیورٹی فراہم کرنےوالے ادارے کاکہنا ہے کہ پولیس نے 6 ماہ تحقیقات میں کے بعد گارڈ کیخلاف حملے کی تحقیقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔گارڈ پر الزام ہاتھا پائی کا الزام تھا۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ گارڈ کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ نوازشریف کی حفاظت اولین ترجیح تھی، دفاع میں گارڈ زخمی بھی ہوا ہے۔