پیرس میں کرد ثقافتی اجتماع میں فائرنگ، 3افراد ہلاک
فائرنگ کے بعد کرد باشندوں نے احتجاج کیا جس پر ان کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی
December 24, 2022 · بام دنیا
پیرس :کرد ثقافتی اجتماع میں فائرنگ، 3افراد ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت پیرس میں ایک نسل پرست نے انتہا پسند نے مردوں کے ایک ثقافتی اجتماع میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حلہ آور گرمیوں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے تھا اور ماضی میں بھی نسل پرستانہ حملے میں ملوث رہا ہے۔
فائرنگ کا نشانہ بننےو الے افراد کرد ثقافتی مرکز پر جمع تھے ،متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد کرد باشندوں نے احتجاج کیا جس پر ان کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی۔