لندن، برطانوی پولیس نے نواز شریف کے گارڈ کیخلاف حملے کے الزام کے حوالے سے تحقیقات ختم کردیں۔ سیکیورٹی گارڈ فرید نیموچی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نے شایان علی نے پولیس کو حملہ کرنے شکایت کی تھی، ہاتھا پائی کو اقعہ روان برس 2اپریل کو اس وقت پیش آیا جب نواز شریف اپنے دفت سے نکل رہے تھے۔ پولیس نے چھ ماہ کی تفصیلی تحقیقات کے کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
سیکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی کے مالک احسن ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سیاست ملوث تھی، ان کی کوشش تھی کہ گارڈ چارج ہو یا کاشن ملے۔ خدا کا شکر ہے کہ پولیس کو اندازہ ہوگیا کہ حقیقت کیا ہے، مزید کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے پولیس نے خط لکھ کر مطلع کیا ہے۔