شہری سے50 لاکھ روہے لوٹنے میں بینک کاسیکیورٹی گارڈ ملوث نکلا

کراچی: شہری سے پچاس لاکھ روپے لوٹنے میں بینک کا سیکیورٹی گارڈ  ملوث نکلا۔۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق رواں برس 16 نومبر کو کراچی کے علاقے  پی ای  سی ایچ ایس میں بینک سے ایک شہری پچاس لاکھ روپے نکلا تو نامعلوم  ملزمان  نے اسے لوٹ لیا۔

پولیس حکام نے بتایا  کہ شہری سے لوٹ  مار کرنےو الوں  میں بینک کا  سیکیورٹی سپروائزر بھی شامل تھا، جسے پولیس  نے گرفتار کرلیا  ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سیکیورٹی سپروائزر  خاور خان  نے اپنےساتھی ملزمان کو شہری کے پاس بڑی رقم ہونے کی اطلاع دی، ملزم کے نشاندھی پر دو موٹرسائیکل  پر سوار ملزم شاکر عرف شاہد اور دو ساتھیوں نے بینک سے تعاقب کرکے واردات کی تھی۔

ایس ایس پی کے مطابق  نجی  کمپنی کے مالک امتیاز احمد نے 16 نومبر کو نجی بینک کے ایف ٹی سی  برانچ سے رقم  نکلوائی  تھی ، گرفتار ملزم خاور نے اسی بینک کا سیکیورٹی سپروائزر ہے جہاں  سے رقم نکلوائی گئی  تھی۔

3 ملزمان  نے پی  ای  سی ایچ ایس  سوسائٹی بلاک 6  میں  نجی  کمپنی   کے دفتر  کے گیرج  میں امتیاز احمد سے 50 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایس  ایس پی کے مطابق ملزم خاور نے اپنے بیان میں  اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ واردات سے ایک  دن  قبل ملزم شاکر  عرف شاہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایف ٹی سی آیا تھا اور اس نے بڑی رقم کی اطلاع دینے کی صورت میں اچھی  رقم دینے کی آفردی تھی۔

ملزم  نے اپنے بیان  میں بتایا  کہ ملزم شاکر  نے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے کے بعد فون پر صرف 20 لاکھ روپے ہاتھ لگنے کا بتایا  ، میں نے اس  سے اپنے حصے کی  رقم بعد مانگی  تو اس نے موبائل فون  بند کردیا اور  لوٹی گئی ر قم سے حصہ نہیں  دیا۔