پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن (اُمت نیوز) پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے-
امریکی محکمہ خارجہ کاکہناہے پاکستان میںہونے والے دہشت گردوں کے حملوں قابل مذمت ہیں ،دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے امریکی حکو مت ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اسلام آباد امریکا کا شراکت دار ہے، سکیورٹی کے معاملات پر ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔