شمالی امریکا میں برفانی طوفان ،15 لاکھ افراد بجلی سے محروم

امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے کم ترین درجہ حرارت کے 100 سے زائد ریکارڈ ٹوٹ گئے

               
December 24, 2022 · بام دنیا

نیویارک(اُمت نیوز) براعظم شمالی امریکا میں بد ترین برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ۔ پندرہ لاکھ افراد بجلی سے محروم جبکہ 5600 پروازیں منسوخ ہوگئیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان سے کم ترین درجہ حرارت کے 100 سے زائد ریکارڈ ٹوٹنے سے 5 ہزار 600 پروازیں منسوخ ہوگئیں

ائیرپورٹس پر لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا شکارا ہو گئے ۔ حد نظر صفر ہونے سے شاہراہوں پر 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ، نیویارک کے علاقے بفلو میں لگ بھگ 3 فٹ برف پڑی ہے ۔

کینیڈا کے شہر اونٹاریو اور کیوبک برف سے ڈھک گئے ، شدید برفباری  ہونے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ برفانی طوفان امریکا اور کینیڈا کے 3 ہزار 200 کلومیٹر تک پھیل گیا ہے۔