بابر اعظم کے حق میں کیا گیاشاہین آفریدی کا ٹوئٹ ڈیلیٹ

اسلام آباد (اُمت نیوز)قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے حق میں کیا گیا ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیاہے
تفصیلات کے مطابق شاہین انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست پر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ کی تھی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میںبائیں ہاتھ کے بولر نے کہا تھا کہ ’بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے‘۔سوچنا بھی منع ہے کا ہیش ٹیگ کے استعمال پر کہا کہ کچھ بھی سوچنا منع ہے ہمارا کپتان بابر اعظم ہے اور رہے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑی کیلئے ضروری ہے کہ وہ پی سی بی کے ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں اور بیانات دینے سے گریز کریں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹرعبدالرزاق کے اس بیان کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے اپنا مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی تھی