ہندو انتہا پسند بےقابو، ہجوم نے سانتا کلاز کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

کرسمس کی خوشیاں بانٹنے کیلئے مُکرپورہ کے رہائشی علاقےسانتا کلاز چاکلیٹ تقسیم کررہا تھا، وہاں موجود ہندو انتہا پسندوں نےشروع کردیا۔

               
December 25, 2022 · بام دنیا

بھارت (اُمت نیوز)بھارت میں ہندو انتہاء پسندوں کے ہجوم نے سانتا کلاز کا لباس پہنے شخص کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق کرسمس کی خوشیاں بانٹنے کیلئے مُکرپورہ کے رہائشی علاقےسانتا کلاز چاکلیٹ تقسیم کررہا تھا، وہاں موجود ہندو انتہا پسندوں نےشروع کردیا۔
واقعے کی تصدیق کے بعدپولیس کا کہنا ہے کہ ہندو انتہاء پسندوں نےسانتا کلاز کو چاکلیٹ تقسیم کرنے سے منع کیا تھا،جس کےبعد دونوں برادریوں میں تصادم ہوگیا
https://twitter.com/Cryptic_Miind/status/1606255104889438211?s=20&t=LdbS202R7jytzgbME9SUQw
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہندو انتہاء پسندوں نے اسےچاکلیٹ تقسیم کرنے پر اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں برادریوں میں تصادم ہوگیا۔ بعدازاں مسیحی برادری کے ارکان نے واقعے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا اور علاقے میں سیکیورٹی طلب کی۔