اسلام آباددھماکے کے2شہدا کیلئے فی کس 1کروڑ روپے کا اعلان

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے شہدا کےلیےامدادی پیکیج کااعلان کردیا

دھماکے کے دو شہدا کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے

وزیراعظم نے شہید ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کےلواحقین کو شہدا پیکج اور شہید ٹیکسی ڈرائیور کے لواحقین کو بھی ایک کروڑ کا فنانشل پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔

تئیس دسمبر کو اسلام آباد کے آئی ٹین میں خود دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید جب کہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اے ایس آئی رضا حسن، ہیڈ کانسٹیبل یوسف، کانسٹیبل حنیف اور بلال کے بیان قلمبند کرلئے گئے ہیں، اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔