شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

قومی آل راونڈرآسٹریلیا میںبگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔بگ بیش لیگ کے14چودہویں میچ میں زبردست بولنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

               
December 26, 2022 · اسپورٹس

آسٹریلیا (اُمت نیوز)پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی آل راونڈراس وقت آسٹریلیا می ںبگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں۔بگ بیش لیگ کے14چودہویں میچ میں زبردست بولنگ کرتے ہوئے شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
ان تین وکٹوں کیساتھ ہی شاداب خان ایک سال میں ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ 61 وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔