اسلام آباد(اُمت نیوز) اسلام آباد پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظر شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی ہے
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں امریکیوں پر ممکنہ حملے کاخدشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔
جس کے نتیجے میںپولیس حکام نےریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے
اسلام آباد پولیس نے شہریوںکو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ دوران سفر اپنی ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔
شہری ریڈ زون اور دیگر مقامات پر پولیس اہلکار کےساتھ دوران چیکنگ تعاون کریں۔