کےپی حکومت دو مرتبہ پہلے بھی گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کرچکی ہے،فائل فوٹو

کے پی حکومت نے گورنر کو ہیلی کاپٹر کیوں نہیں دیا؟

کے پی حکومت نے صوبے کے گورنر غلام علی کو ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر دینے سے  انکار کردیا اور اس کیلئے بظاہر خرابی کا عذر تراشا گیا۔

اس حوالے سے دستیابدستاویز کے مطابق گورنرکےپی نے وزیراعظم  شہباز شریف کے ڈی آئی خان میں استقبال کیلئے صوبائی حکومت سےہیلی کاپٹرمانگا تھا  لیکن حکومت نے ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کے ڈاؤن ہونے کی وجہ بتا کرمعذرت کرلی۔

صوبائی حکومت کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دوسرا ہیلی کاپٹر وزیراعلیٰ کے کسی بھی وقت ہنگامی دورے کے لیے رکھا گیا ہے اس لئے وہ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہصوبائی  حکومت کے انکار کے بعد گورنر غلام علی بذریعہ سڑک ڈی آئی خان پہنچے۔

ذرائعکا دعوٰی ہے کہ  کےپی حکومت دو مرتبہ پہلے بھی گورنر کو ہیلی کاپٹر دینے سے معذرت کرچکی ہے، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کے پی حکومت کا ہیلی کاپٹرگزشتہ کئی برسوں  سے گورنر ہاؤس میں لینڈ کر رہا ہے، گورنر نے اس حوالے سے کبھی اعتراض نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی نے سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کے بل کی منظوری دے رکھی ہے، سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا بل گورنرکو دستخط کیلئے بھیجا گیا ہے۔ اس بل کے تحت 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی ہے۔