لاہور:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے ،اس کی بجائے ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچوہدری نے کہاکہ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژنز پر اسمبلی بنانی چاہیے، ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں،ان کاکہناتھا کہ ہائیکورٹ بھی ڈویژن پرلے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔