اسلام آباد:متنازع ٹوئٹس کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کیلیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعظم سواتی نے جیل سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط تحریر کیا ہے، مبینہ خط کے متن میں کہاگیاہے کہ چیف جسٹس کی عدالت پراعتماد نہیں، کیس دوسری عدالت منتقل کریں۔
اعظم سواتی کاکہناہے کہ آپ کے فیصلے میں تاخیر سے مجھے اغوا کرکے بلوچستان پھر سندھ لے جایاگیا ،میری ضمانت کی درخواست کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سپیشل جج کا تبادلہ کیاگیا۔
ادھر ہائیکورٹ ذرائع کاکہناہے کہ اعظم سواتی کا کوئی خط ہائیکورٹ کو موصول نہیں ہوا ۔ذرائع کاکہناہے کہ اعظم سواتی نے سی آئی اے سب جیل میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو خط جمع کرایا تھا۔